جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے آج صدر پارک گيون اے کے خلاف اپوزیشن کے مواخذہ کی تحریک کو منظوری دے دی۔ملک کی آئینی عدالت نے اگر پارلیمنٹ کی طرف سے منظورشدہ مواخذہ کی تحریک کی
تصدیق کر دی تو پارک گيون اے کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور وہ مواخذہ کی
تحریک کے ذریعے هٹائی جانے والی پہلی صدر ہوں گی۔صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک بدعنوانی کے الزام کی وجہ سے پیش کی گئی۔